فضل الرحمان کی جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوگی یا نہیں؟ جے یو آئی کا بیان سامنے آگیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بانی پی ٹی آئی کی مولانا فضل الرحمان سے جیل میں ملاقات کی دعوت سے متعلق کہا کہ اڈیالہ جیل میں سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوتیں، مجھے نہیں لگتا بڑی لیڈرشپ اڈیالہ جیل جا کر ملاقات کرے گی،ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقات نہیں، پیغام رسانی ہو سکتی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلا م آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ پی ٹی آئی کی جانب سے ملاقات کے حوالے سے کوئی پیغام نہیں آیا، اگر کوئی دعوت ملے بھی تو اڈیالہ جیل میں سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوتیں،مجھے نہیں لگتا بڑی لیڈرشپ اڈیالہ جیل جا کر ملاقات کرے گی،ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقات نہیں، پیغام رسانی ہو سکتی ہے،اگر کوئی پیغام آیا اور قیادت نے اجازت دی تو ہم اڈیالہ جا سکتے ہیں۔