احمد شہزاد کا پاک بھارت کرکٹ میچز کے لیے انوکھا مشورہ
لاہور (قدرت روزنامہ) کرکٹ کے میدان سے دور ہوکر بیان بازی کرنے والے ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ مقابلوں کے لیے عجیب و غریب انداز میں نرالی منطق پیش کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں احمد شہزاد نے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ مقابلے کرانے کے لیے سرحد پر ایک اسٹیڈیم بنانے کا مشورہ دیا ہے۔
احمد شہزاد نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ایک کرکٹ اسٹیڈیم سرحد پر قائم ہونا چاہیے جس کا ایک دروازہ بھارت اور دوسرا پاکستان میں کھلتا ہو اور ہر ٹیم کے کھلاڑی اپنے دروازے سے اسٹیڈیم میں داخل ہوں، لیکن پھر بھی بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی حکومت کے لیے مسائل ہوں گے، کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے اجتناب کیا جائے گا۔
احمد شہزاد نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ہائبرڈ ماڈل کی تصدیق ہونے کے بعد اب بھارت کے مستقبل قریب میں پاکستان آنے کے امکانات ختم ہوگئے۔اب بھول جائیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی۔ تمام کرکٹ بورڈز کی جانب سے معاہدے کے تحت آئی سی سی پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی دینے کے فیصلے سے پیچھےنہیں ہٹ سکتا تھا۔