سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 71 ہزار 300 پر آ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کمی ہوئی اور قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 596 روپے ہو گئی ہے ۔

22 قیرات سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 213 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالر سستا ہو کر 2601 روپے پر آ گئی ہے ۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 3350 روپے پر برقرار ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *