شہریار منور اور ماہین صدیقی کی قوالی نائٹ نے شادی کی تقریبات کو چار چاند لگا دیے، تصاویر دیکھیں


لاہور(قدرت روزنامہ)اداکارہ شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور حالیہ قوالی نائٹ نے ان تقریبات کو مزید شاندار بنا دیا۔

جوڑے نے اپنی جاری تقریبات کی کئی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جہاں ان کی خوبصورتی اور وقار نے دیکھنے والوں کو متاثر کیا۔

تصاویر میں ماہین صدیقی نیلے رنگ کے بھاری کڑھائی والے شرٹ اور ہم رنگ لہنگے میں دلکش لگ رہی تھیں۔ ان کا یہ لباس مداحوں میں خوب سراہا گیا۔

تقریب میں جوڑے کو اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ خوشگوار انداز میں گلے ملتے اور خوبصورت تصاویر کے لیے پوز کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

ستاروں سے سجی اس قوالی نائٹ میں دیگر مشہور شخصیات بھی شریک ہوئیں، جن میں اداکار احد رضا میر بھی شامل تھے، جو میڈیا برادری کے دیگر افراد کے ساتھ تقریب میں موجود تھے اور سب نے اپنے منفرد انداز سے تقریب کو یادگار بنایا۔

اس سے قبل ڈھولکی کی تقریبات کے دوران شہریار اور ماہین کو ڈھول کی تھاپ پر خوشی سے رقص کرتے اور خوبصورت تصاویر کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا۔