70 سالہ اداکار 31 سالہ ساتھی اداکارہ کی محبت میں گرفتار

دنیا کی کوئی بھی دولت ان کے برابر نہیں ہوسکتی، گووند نام دیو


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے ماضی کے مشہور اداکار گووند نام دیو کے اپنے سے 39 سالہ کم عمر لڑکی کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے شہ سرخیوں کا حصہ بن گئے ہیں۔
منفی کرداروں کے اداکار گووند نام دیو حال ہی میں اس وقت خبروں میں آئے جب ان کا نام 31 سالہ اداکارہ شیوانگی ورما کے ساتھ جوڑا گیا اور یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ گووند کم عمر ساتھی اداکارہ کی محبت گرفتار ہیں۔
یہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب شیوانگی نے سوشل میڈیا پر 70 سالہ اداکار گووند کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’محبت کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔‘ یہ پوسٹ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور وائرل ہونے کے بعد ان کے تعلقات کے بارے میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by GOVVIND NAMDEV (@realgovindnamdev)

تاہم اب گووند نام دیو نے ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا شیوانگی ورما کے ساتھ تعلق صرف پیشہ ورانہ ہے کیونکہ وہ ایک ایسے پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جس میں ایک زائد العمر شخص کو ایک کم عمر نوجوان لڑکی سے محبت ہوگئی ہے۔
منفی کرداروں کیلئے مشہور اداکار نے اسی تصویر کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیوی سودھا نام دیو ہی ان کی زندگی ہیں اور وہ ان کے علاوہ کسی اور سے محبت نہیں کرتے۔ گووند نے مزید وضاحت کی کہ یہ افواہیں ایک فلم کے پلاٹ کا حصہ ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by GOVVIND NAMDEV (@realgovindnamdev)

گووند نے اپنی پوسٹ میں لکھا: ’ یہ ریئل لائف نہیں صاحب ریل لائف ہے، میری زندگی میں صرف سودھا ہی اہم ہیں۔ وہ میری سانس ہیں، اور دنیا کی کوئی بھی دولت ان کے برابر نہیں ہوسکتی۔‘
یاد رہے کہ گووند نام دیو نے ’ستیہ‘، ’سنگھم‘ اور ’ڈاکو کوئین‘ جیسی مشہور فلموں میں ولن کے طور پر بہترین کردار ادا کیے ہیں، جنہیں شائقین نے بے حد پسند کیا اور آج بھی وہ اپنے کرداروں کیلئے مشہور ہیں۔