کراچی: امریکا جانے والی افغان خاتون جعلسازی کے الزام میں گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ سے امریکا جانے والی افغان خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، افغان خاتون مسافر ثنا خواجہ نے پاکستانی ویزا جعل سازی سے حاصل کیا، ملزمہ 13 نومبر کو چمن بارڈر کے ذریعے علاج کے نام پر پاکستان آئی تھی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق، ملزمہ علاج کا بہانہ کرکے امریکی ویزا اپلائی کرنے پاکستان آئی تھی، ملزمہ کے کزن نے پاکستان جانے کے لیے اسے میڈیکل ویزا اپلائی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمہ نے پاکستانی ویزا اپلائی کرنے کے لیے جعلی دستاویزات استعمال کی، گرفتار ملزمہ کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *