ٹک ٹاک پر کمانے کے لیے کتنے فالوورز کی ضرورت ہوتی ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک ایک سوشل میڈیا ایپ ہے جو حالیہ برسوں میں تیزی سے مقبول ہوئی ہے، اور نوجوان اس کے ذریعے پیسے بھی کما رہے ہیں۔
ٹک ٹاک، جو کہ دنیا بھر میں مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ میں سے ایک ہے، نے صارفین کو پیسے کمانے کے کئی طریقے فراہم کیے ہیں۔ تاہم، یہ ضروری نہیں کہ آپ کو لاکھوں فالوورز کی ضرورت ہو۔ اس ایپ پر پیسے کمانے کے لیے مختلف پروگرامز موجود ہیں، جن میں سے ہر ایک کی شرائط مختلف ہیں۔
ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کے پروگرامز:
کریٹر ریوارڈز پروگرام:
یہ پروگرام 2024 میں شروع کیا گیا ہے اور فی الحال صرف چند ممالک میں دستیاب ہے۔ اس میں شمولیت کے لیے کم از کم 18 سال کی عمر، 10 ہزار فالوورز، اور گزشتہ 30 دن میں ایک لاکھ ویوز کی ضرورت ہوگی۔
سبسکرپشن:
اس پروگرام کی مدد سے لائیو اسٹریم کرنے والے صارفین پیسے کما سکتے ہیں۔ اس کے لیے 10 ہزار فالوورز اور سال بھر میں ایک لاکھ ویوز کی شرط رکھی گئی ہے۔
ویڈیو گفٹس:
اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنی ویڈیوز پر گفٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے 18 سال کی عمر اور کم از کم 10 ہزار فالوورز کی ضرورت ہوتی ہے۔
ایفیکٹ ہاؤس کریٹیر ریوارڈز:
اس پروگرام میں شمولیت کے لیے ہر ایفیکٹ کے ایک لاکھ ویڈیوز میں استعمال ہونے پر پیسے ملتے ہیں۔ اس پروگرام میں ابھی پاکستان شامل نہیں ہے۔
ٹک ٹاک کریٹیو چیلنج:
یہ پروگرام برانڈز کے ساتھ شراکت داری پر مبنی ہے۔ اس میں شمولیت کے لیے کم از کم 50 ہزار فالوورز کی ضرورت ہے۔
ٹک ٹاک لائیو:
اس پروگرام کے ذریعے صارفین اپنی لائیو ویڈیوز پر پیسے کما سکتے ہیں۔ اس کے لیے 10 ہزار فالوورز اور گزشتہ 30 دن میں ایک لاکھ ویوز کی ضرورت ہے۔
ٹک ٹاک سیریز پروگرام:
اس پروگرام میں صارفین اپنی ویڈیوز کو پیسوں کے عوض فراہم کرتے ہیں۔ اس میں شمولیت کے لیے 10 ہزار فالوورز اور کم از کم 30 دن پرانا اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔
یہ فیچرز مخصوص شرائط کے تحت دستیاب ہیں اور ہر پروگرام میں شامل ہونے کے لیے کچھ ضروری معیار پورا کرنا ضروری ہوتا ہے۔