روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر 278روپے 30پیسے کا ہوگیا


کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے کی کمی ہو گئی، جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں 278روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 35 پیسے پر بند ہواتھا۔
گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 34 پیسے پر بند ہواتھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا، کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس میں 1162پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انڈیکس 1لاکھ 7ہزار437پوائنٹس کی سطح پرٹریڈہوتا دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ 3 روز میں انڈیکس 9 ہزار 894 پوائنٹس گرا ہے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہزار 208 ارب روپے کم ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *