فیشن شو کے دوران عروہ حسین کے لڑ کھڑانے کی ویڈیو وائرل
لاہور (قدرت روزنامہ)مقبول اداکارہ و ماڈل عروہ حسین کی لاہور میں جاری برائیڈل فیشن شو کے دوران لڑ کھڑانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
لاہور میں ’ہم برائیڈل کوچیور فیشن شو‘ کے دوران عروہ حسین سمیت دیگر مقبول اداکاراؤں نے نت نئی ملبوسات پیش کیں۔
فیشن شو کے دوران جہاں اداکاراؤں نے دلہن کے روپ میں ریمپ پر واک کرکے جلوے بکھیرے، وہیں اداکار و گلوکار بھی ٹہلتے دکھائی دیے۔
فیشن شو کے دوران عروہ حسین نے بھی دلہن کا عروسی لباس پہن کر کیٹ واک کی اور ریمپ ڈانس کرکے جلوے بھی بکھیرے۔اداکارہ نے بھاری بھر کم عروسی لباس پہن رکھا تھا، جس وجہ سے انہیں واک کرنے میں بھی مشکل پیش آئی۔
عروہ حسین کی بھاری عروسی لباس میں ریمپ پر واک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں انہیں لڑ کھڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریمپ پر واک کے دوران عروہ حسین کے پاؤں بھاری اور لمبے لباس سے ٹکرا جاتے ہیں، جس وجہ سے وہ اپنا توازن کھو بیٹھتی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ اگرچہ اداکارہ لڑ کھڑا جاتی ہیں، تاہم جلد ہی وہ خوبصورتی سے اپنے توازن پر قابو پا لیتی ہیں اور گرنے سے بچ جاتی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ لڑ کھڑانے کے بعد اپنے توازن پر قابو پانے کے بعد خوبصورت ادائیں بکھیرتی ہوئی اپنی واک مکمل کرتی ہیں اور اس دوران وہ مسکراتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے ریمپ پر لڑ کھڑانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کی تعریفیں بھی کیں۔
View this post on Instagram