اس سے قبل وزیر اعلیٰ بلوچستان خود بھی استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید کر چکے ہیں . ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ جام کمال نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں نے استعفیٰ نہیں دیا ، اتحادی جماعتوں کے ارکان سمیت اسمبلی کے 41 ارکان کی حمایت حاصل ہے جو عددی لحاظ سے ایوان کا 80 بنتی ہے . ادھر گورنر بلوچستان بھی کہہ چکے ہیں کہ انہیں وزیر اعلیٰ جام کمال کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا . اس سے قبل افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ جام کمال وزیر اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں ، انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان کو ارسال کر دیا ہے . . .
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے مستعفی ہونے کی خبروں پر ان کے قریبی ساتھی سینیٹر انوار کاکڑ بھی کھل کر بول اٹھے ، بتایا کہ جام کمال نے استعفیٰ نہیں دیا . سینیٹر انوار کاکڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال جمہوری طریقے سے وزیر اعلیٰ بنیں ہیں اور وہ جمہوری طریقے سے ہی جائیں گے ، ان کے مستعفی ہونے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں .
متعلقہ خبریں