آج ملک میں فی تولہ سونا 2100 روپے مہنگا ہوگیا

کراچی (قدرت روزنامہ )ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔
روز نامہ جنگ کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 400 روپے ہوگئی۔پاکستان میں سونے کی مجموعی درآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاو1800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 396 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاو21 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 622 ڈالر فی اونس ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوگئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *