یورپ جانا آسان ہوگیا، حکومت نے اچھی خبر دے دی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا یورپ کیلئے پی آئی اے کی فلائٹس کا آغاز خوش آئند امرہے،پی آئی اے کا یہ فلائٹ آپریشن شروع ہونا اس ادارے کی نجکاری کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔
وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اب لوگوں کو یقین ہو گیا ہے کہ وہ یورپ کیلئے پی آئی اے میں سفر کر سکیں گے، انشاء اللہ جلد ہی پی آئی اے کو برطانیہ اور امریکہ میں بھی آپریشنل کرنے کی بھی خوشخبر ی ملے گی،پی آئی اے کی نجکاری میں حائل مختلف مسائل دور ہو چکے، اب تیزی سے مراحل طے ہونگے۔
پی آئی اے کی فروخت کیلئے آئی ایم ایف نے دو اہم ایشوز کو منظور کر لیا ہے،نئے جہازوں کی خریداری پر 18فیصد سیلز ٹیکس ختم،پی آئی اے کے تمام نقصانات کو ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کر ینگے۔
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کو کسی پرانی واجب الادا رقم کے بغیر بیچیں گے،ان اصلاحات کے بعد “انویسٹرز “کے لئے پی آئی اے کی خریداری زیادہ پر کشش ہو جائیگی۔
پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کیلئے امور تیزی سے نمٹا ئے جا رہے ہیں،جلد اچھی خبر ملے گی۔