7 بجے کے بعد کچھ بھی نہیں کھاتے ۔۔ وہ اداکار جو دیکھتے ہی دیکھتے دُبلے ہو گئے، جانئیے ان اداکاروں نے وزن اتنی تیزی سے کیسے کم کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)باڈی ٹرانسفارمیشن آج کل سب کی خواہش اور ایک ضرورت بن گیا ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ گھروں میں بند رہنے کی وجہ سے ضرورت سے زیادہ موٹاپے کا شکار ہوئے، مگر کچھ ایسے اداکار بھی ہیں جنہوں نے اپنا وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

وہ کونسے اداکار ہیں اور انہوں نے کیسے اتنا وزن کم کر لیا آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

تیزی سے وزن گھٹانے والے اداکار

بھارتی

بالی ووڈ کی اداکارہ اور کامیڈین بھارتی دنیا بھر میں مشہور ہیں، بھارتی نے اپنا بڑھا ہوا وزن کم کر کرنے کی ٹھان لی اور وہ 91 کلو سے 76 کلو تک اپنا وزن کم کر چکی ہیں بھارتی کا یہ باڈی ٹرانسفارمیشن دیکھ کر سب ہی حیران ہیں اور ان سے اس کا راز پوچھتے ہیں۔

بھارتی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ دن میں سب سے پہلے دوپہر بارہ بجے کھانا کھاتی ہیں جس کے بعد وہ شام 7 بجے آخری مرتبہ کچھ کھانے کے بعد اگلی دوپہر 12 بجے تک فاسٹ کرتی ہیں، یعنی انہوں نے انٹرمٹڈ فاسٹنگ کر کے وزن کم کیا ہے۔

سارہ علی خان


سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان بے تحاشہ موٹی تھیں، انہوں نے بالی وُوڈ میں اپنی جگہ بنانے کے لئے بےحد محنت کی اور اب وہ ڈائٹنگ اور ورزش کے زریعے اپنا وزن کم کے بالی ووڈ کی بہترین اداکارہ بن گئی ہیں۔

عالیہ بھٹ


عالیہ بھٹ ہمیشہ سے اتنی دُبلی پتلی نہیں تھیں وہ کافی صحت مند تھیں مگر کرن جوہر کی فلم سائن کرنے کے بعد انہوں نے اپنا وزن تیزی سے کم کیا اور اب وہ 16 سالہ لڑکی جیسی دِکھائی دیتی ہیں۔

رام کپور


بھارتی اداکار رام کپور اکثر فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں مگر یہ بےحد موٹے تھے جس کے بعد 2019 میں انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ کام بعد میں اور وزن پہلے کم کریں گے جس کے بعد اب ان کو اتنا اسمارٹ اور دبلا پتلا دیکھ کر سب ہی حیران ہو گئے ہیں۔