رحیم یار خان: پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے 2 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا


رحیم یارخان(قدرت روزنامہ)رحیم یارخان پولیس نے بھونگ سے متصیل راجن پور کے سرحدی علاقے میں ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔
ترجمان پولیس کےمطابق آپریشن کےدوران ڈاکوؤں سےفائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں 2 ڈاکو زخمی ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ زخمیوں ڈاکوؤں کو ساتھی ڈاکو ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔
ترجمان پولیس کےمطابق بازیاب افراد کو چند روز قبل گڈو،کشمور روڈ پر چوک سویترا کے قریب سےاغواء کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *