میری شادی صرف 17 ہزار روپے میں ہوئی کیونکہ ۔۔۔ جانیں اس جوڑے نے اپنی شادی اتنی کم رقم میں کیسے کر کے نئی مثال بنائی جس سے دنیا بھی حیران رہ گئی
اس دولہا نے بتایا کہ: '' میں نے اپنے دوست کی شادی پر دیکھا کہ اس نے صرف شادی کرنے کے لئے اپنا گھر بھی گروی رکھا اور بینک سے قرضہ بھی لیا اور ولیمے پر 800 لوگوں کو بلایا، اور ایک مہنگا سا بینکوئیٹ ہال کیا اور بہت مہنگے کپڑے بنوائے . لیکن شادی کے بعد اس کو بزنس میں نقصان ہوا اور وہ بینک سے لیا گیا قرض بھی ادا نہ کر سکا، اس کے ساتھ بہت سے مالی مسائل پیدا ہوگئے، اس وقت میں نے سوچ لیا تھا کہ میں کبھی بھی اتنی مہنگی شادی نہیں کروں گا . جب میری شادی کی باری آئی تو میں نے سوچا کہ میں خود معاشرے کے لئے ایک اچھی مثال قائم کروں گا، پتہ نہیں مہنگی شادیوں کا رواج ہمارے ہاں کہاں سے آگیا ہے، میری شادی کی بات ہوئی تو میں نے سب سے پہلے اپنی بیگم سے بات کی اور کہا کہ میں سادی شادی کرنا چاہتا ہوں، مسجد میں نکاح اور گھر سے رخصتی، جس پر گھر والوں نے رضامندی کا اظہار نہ کیا، ٹائم لگا، مگر پھر سب بخوشی مان گئے، ہمارا نکاح شام میں مسجد میں ہوا، رات کو کولاچی کھانے پر گئے، جہاں میرا 17 ہزار 400 کا بل بنا، بس واپسی پر میری بیگم ساتھ ہی واپسی آگئی، یوں رخصتی ہوئی . '' مہنگی شادیوں کے ٹرینڈز چھوڑیں، سستی شادیوں کو اپنائیں اس سے آپ لوگوں کی زندگی کی بھی کئی مشکلات حل ہوں گی اور والدین جو بچیوں کے رشتے کے لئے پریشان ہیں ان کی بھی کئی مشکلات بآسانی حل ہو جائیں گی . . .