تربت مند روڈ منصوبہ سرحدی تجارت کو بڑھا کرمکران کا اقتصادی لائف لائن ثابت ہوگا، میر ظہور بلیدی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر پلا ننگ اینڈ ڈیولپمینٹ میرظہور بلیدی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مند، تمپ اور پورے ضلع کیچ کے لوگوں کو تربت-مند روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب پر مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کی تخمینہ لاگت 19.5 بلین ہے، جن کا ایران بارڈر تک پختہ ہائی وے کا دیرینہ خواب تھا۔ جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج کا یہ سنگ بنیاد منصوبہ انٹرا ڈسٹرکٹ کنیکٹیویٹی کے لیے انتہائی اہم ہے اور مکران ڈویژن میں سرحدی تجارت کو بڑھا کر اقتصادی لائف لائن ثابت ہوگا۔ سرحد کو جوڑنے والی شاہراہ کی تعمیر بلوچستان میں پائیدار ترقی اور امن کے لیے وزیراعلی میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں پیپلزپارٹی کی زیرقیادت صوبائی حکومت کے غیر متزلزل عزم کی حقیقی عکاسی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *