نوشکی ،مسلح افراد نے موبائل ٹاور مشینری کو آگ لگادی


نوشکی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے صدیق اکبر چوک کے قریب نصب موبائل ٹاور پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے ٹاور کو نقصان پہنچا۔ مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد ٹاور کی مشینری کو آگ لگا کر اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔حملے کے بعد مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کا محاصرہ کر لیا اور تحقیقات شروع کر دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *