عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کے ویرات کوہلی کو ناک آؤٹ کرنے کیلئے بابر اعظم کو مفید مشورے

دبئی (قدرت روزنامہ) پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دنیا بھر میں موجود پاکستانی اور ہندوستانی انتہائی جوش و خروش سے دیکھتے ہیں ، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھی اپنے آبائی وطن کی ٹیم کو نہ صرف سپورٹ کیا بلکہ کپتان کو مفید مشورے دیدیے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کنگ آف دی رنگ عامر خان نے بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو ناک آؤٹ کرنے کیلئے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مشورہ دیا کہ کپتان پر اعتماد رہیں ، متحرک اور جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں ، نوجوان کھلاڑی دبآ نہ لیں اور جذبے کے ساتھ کھیلیں بابر اعظم اور تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک ان کے ساتھ ہیں ۔
عامر خان نے کہا کہ میری شعیب ملک سے بات ہوئی ہے ، انہوں نے بتایا کہ آج کے اہم میچ کیلئے سب کھلاڑی اور پوری طرح سے فٹ ہیں ، سب جانتے ہیں کہ یہ کتنا بڑا مقابلہ ہے ، سب جیتنے کیلئے تیار ہیں ۔ عامر خان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں قومی ٹیم اچھا کھیلے گی ، جیسے جیسے میچ کا وقت قریب آرہا ہے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہو رہی ہیں۔