شہریار منور اور ماہین صدیقی کی قوالی نائٹ میں راحت فتح علی خان نے سماں باندھ دیا
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی انڈسٹری کے ہر دلعزیز اداکار و فلم ساز شہریار منور کی شادی کے سلسلے میں مختلف تقریبات زور و شور سے جاری ہیں۔حال ہی میں منعقد ہونے والی قوالی نائٹ کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔
ڈھولکی کے بعد قوالی نائٹ میں بھی شوبز انڈسٹری کے فنکاروں ہمایوں سعید، احد رضا میر، سونیا خان، اریبہ حبیب سمیت دیگر نے شرکت کی۔ان اداکاروں کی موجودگی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے جبکہ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اس محفل میں پرفارم کر کے سماں باندھ دیا۔
View this post on Instagram
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر وائرل ہونے والی تصاویر و ویڈیوز میں دیکھ سکتے ہیں کہ جلد شادی کے بندھن میں میں بندھنے والا یہ جوڑا خوش دکھائی دے رہا ہے۔دولہے میاں نے سوشل میڈیا پر قوالی نائٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جہاں شاندار پرفارمنس پر راحت فتح علی خان کا شکریہ ادا کیا ہے تو وہیں ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے ملبوسات کی بھی تعریف کی ہے۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قوالی نائٹ کی مناسبت سے دلہن و اداکارہ ماہین صدیقی نے نیلے جوڑے کا انتخاب کیا جس پر سنہری نفیس کڑھائی کی گئی ہے۔