پاک بھارت میچ، لیکن مانی کیا چاہتے ہیں؟ اداکارہ حرا مانی نے سب کچھ بتا دیا
کراچی (قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ 60 فیصد پاکستانیوں کو پہلی نظر میں ہی پیار ہوجاتا ہے، اداکارہ اپنے شوہر اداکار مانی کی دلچسپ فرمائش بتائی اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران مانی چاہتا ہے کہ میں کہیں چلی جاؤں۔ اگر میں مربھی رہی ہوں، تو مانی پہلے میچ دیکھیں گے اور پھر مجھے دفنائیں گے، ان کی دعا ہے کہ پاکستان میچ جیت جائے۔
وہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کررہی تھیں۔ اس موقع پر اداکار ہ حرا مانی نے انکشاف کیا کہ 60 فیصد پاکستانیوں کو پہلی نظر میں پیار ہو جاتا ہے، مجھے بھی مانی کو ٹی وی پر پہلی بار دیکھتے ہی پیار ہوگیا تھا۔
اس موقع پر اداکارہ نے ساتھی اداکارہ مہوش حیات کی تعریف بھی کی،حرا مانی نے کہا کہ مہوش حیات بہت اچھی اور ذہین اداکارہ ہیں۔