فلم پی کے کا سین حقیقت بن گیا، مندر کے چندہ باکس میں گرا آئی فون بھگوان کی ملکیت قرار دیدیا گیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت میں شہری کی لاپرواہی اُس کے لیے مہنگی بنا دی گئی، ریاستی محکمۂ اوقاف نے شہری کی فون واپسی کی درخواست کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ اب یہ مندر کی ملکیت بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے مندر میں ایک شخص کا آئی فون غلطی سے مندر کے چندہ باکس میں گر گیا، اب شہری کو اس کا فون کبھی واپس نہیں ملے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ چندہ باکس قانون کے مطابق چندہ باکس میں جانے والی کوئی بھی چیز اس کے مالک کو واپس نہیں کی جا سکتی۔مندر کے حکام نے کہا کہ فون کو چندے کے طور پر لیا گیا ہے، آئی فون کا مالک صرف ڈیٹا واپس لے سکتا ہے۔

یادرہے کہ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم پی کے میں بھی ہیرو کو بچانے کے لیے اداکارہ اپنا پرس چندہ باکس میں گرا دیتی ہے جس پر مندر انتظامیہ پرس تو نکال دیتی ہے لیکن اس کے اندر سے پیسے اپنے پاس رکھ لیے جاتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ جو ایک بار آیا، وہ بھگوان کی ملکیت ہوجاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *