خان پور سے مری جانیوالے طلباء وطالبات کی بس میں آتشزدگی ،50 طلباء بال بال بچ گئے


چکوال(قدرت روزنامہ)کلرکہار کے قریب ٹرپ پر جانیوالی سکول بس میں آتشزدگی،بس میں50 طلبا وطالبات اور اساتذہ سوار تھے۔ آتشزدگی کا واقعہ خان پور سے مری جانیوالی نجی کمپنی کی بس میں موٹروے پر کھنڈوعہ کے مقام پرپیش آیا، حادثے میں تمام طلبا اور اساتذہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے ،حادثہ صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا، ، حادثہ صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا، ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی سے تمام طلبا اور اساتذہ محفوظ رہے ،
نجی کمپنی کی بس میں خان پور کے نجی کالج کے 50 طلباء اور طالبات سوار تھے جو سیر کے لئے مری جا رہے تھے بس کلر کہار کے قریب پہنچی تو آگ بھڑک اٹھی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کا عملہ اعلیٰ افسران اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئے، اور آگ پر قابو پا لیا
،آتشزدگی کے واقعہ کے بعد تمام طلباء و طالبات کو ریسکیو کر کے ریسٹ ایریا کلر کہار منتقل کردیا،تاہم مسافر بس مکمل طور پر جل گئی،آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے،یاد رہے کہ دو دنوں کے دوران بس آتشزدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے،