آج بروز اتوار22دسمبر2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آج بروز اتوار22دسمبر2024پاکستان کے مختلف شہروں میں آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدیدسرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان۔ رات/صبح کے اوقات میں پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں میں دُھند چھائے رہنے کی توقع۔
بارش برسانے والے بادل 23 دسمبر کو پاکستان میں داخل ہوں گے اور پنجاب میں بارش سے آلودگی و دھند میں کمی واقع ہوگی۔ البتہ 23 دسمبر پیر کو بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے بارش سے آلودگی اور خشک موسم کا سلسلہ ٹوٹ جائے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب کے بعض مقامات پردرمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی13 ، اسکردو منفی 11، گو پس منفی 09، گلگت ،دیرمنفی 08، استور منفی 07،قلات، بگروٹ منفی 06، کو ئٹہ ،زیارت اورچترال میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *