ملک کی سستی ترین نجی فضائی کمپنی کے بیڑے میں نئے طیارے کا اضافہ


کراچی (قدرت روزنامہ)نجی ایئر لائن فلائی جناح میں ایک اور نئے طیارے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
سستے ترین کرایوں کی حامل ملکی نجی ائیر لائن میں شامل نئے ائیربس 320 ساختہ طیارے کے ذریعے کراچی-اسلام آباد کی پرواز 670 آپریٹ کی گئی اور یہ طیارہ 15 دسمبر کو جمہوریہ چیک کے شہر اوسٹراوا سے کراچی پہنچا تھا۔
نیا طیارہ ائیر لائن کے لوگو اور پینٹ کے بعد پاکستان لایا گیا، 2سال قبل قائم کی گئی فلائی جناح ملکی اور غیرملکی 11 منزلوں پر پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔
خیال رہے کہ فلائی جناح میں طیاروں کی مجموعی تعداد بڑھ کر6 ہوگئی اور مزید 3 طیارے آئندہ آنے والے عرصے میں فضائی بیڑے میں شامل ہوں گے۔
دوسری طرف گزشتہ مہینے کراچی کے صنعت کاروں کے ایک گروپ نے بھی ایک فضائی کمپنی بنانے کا اعلان کر دیا تھا، جس کے بعد سے فضائی سروس کے میدان میں ایک صحت مندانہ مقابلے کے رجحان کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔