نو مئی کے سربراہ کو سزا ضرور ہوگی، وفاقی وزیر اطلاعات

معیشت بہتری کی جانب گامزن، اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے، عطا اللہ تارڑ کا لاہور میں خطاب


لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نو مئی کے سربراہ کو سزا ضرور ہوگی، یہ ناقابل معافی جرم ہے۔
لاہور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہمیشہ ملک میں ترقی ہوئی، دوست ممالک کے سرمایہ کار پاکستان آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت آج بہتری کی جانب گامزن ہے اور مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے، روپیہ مستحکم ہے اور اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ نومئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، پی ٹی آئی والوں نے ملک کے دفاع اورسالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سیاست کی آڑمیں ملک پر حملے کئے گئے، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، سیاسی دہشت گردی نہیں چلے گی، سیاست تہذیب و تمدن کے دائرے میں رہ کرکی جائے۔