حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا آغاز کب، کہاں ہوگا، میزبان کون ہوگا، تفصیلات دیکھئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوگی اور کون میزبانی کرے گا، اس حوالے سے خاصا تجسس پایا جا رہا ہے۔
اب اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق دونوں کمیٹیوں کی پہلی ملاقات قومی اسمبلی کے اسپیکر چیمبر میں کل ہوگی اور اسپیکر کی میزبانی میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مذاکرات کے حوالے سے جلد سینیٹر اسحاق ڈار اور بیرسٹر گوہر سے رابطہ کریں گے۔
حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی پہلی ملاقات اگلے 24 گھنٹوں میں متوقع ہے، پہلا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے اسپیکر لاؤنج میں ہونے کی توقع ہے۔
ایاز صادق کی میزبانی میں پہلے اجلاس میں مذاکراتی کمیٹیاں ٹی او آرز طے کریں گی۔ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لیے پیشگی شرائط رکھے بغیر دو مطالبات کی بات کی ہے۔ مذاکراتی کمیٹیوں کے پہلے اجلاس میں آئندہ بات چیت کا مقام اور لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *