بزرگ شہریوں کے لیے چہرے کی شناخت کا نیا نظام 15 جنوری نافذ العمل ہوگا

چہرے کی شناخت کی تصدیق پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے کرائی جا سکے گی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نادرا کی جانب سے پینشنرز اور بزرگ شہریوں کے لیے چہرے کی شناخت کا نیا نظام، شناخت کی نئی ٹیکنالوجی 15 جنوری 2025 سے متعارف ہوگی۔
نادرا کی جانب سے نیا نظام انگلیوں کے مدہم نشانات والے بزرگ شہریوں کی سہولت کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو 15 جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ چہرے کی شناخت کی تصدیق پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے یا نادرا مراکز پر کرائی جا سکے گی۔
نادرا حکام کے مطابق اقدام کا مقصد شناختی تصدیق کے نظام کے تحت انگلیوں کے مدھم نشانات والے شہریوں بالخصوص پینشنرز اور بزرگ شہریوں کو تصدیق میں پیش آنے والے مسائل سے نمٹنا ہے۔