سرکاری نوکری تلاش کرنے والوں کے لئے اہم خبر۔۔ کون سی نئی آسامیاں سامنے آگئیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزارت خزانہ کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے! ایف بی آر میں ان لینڈ ریونیو سروس کے لیے 18 نئی اعلیٰ سطح کی آسامیاں تخلیق کردی گئی ہیں۔ یہ آسامیاں گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے عہدوں پر مشتمل ہیں، جن کی منظوری کے بعد ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو کیڈر کی کل تعداد 1293 تک جاپہنچی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ موجودہ حکومت نے نئی آسامیوں کی تخلیق پر سخت پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔ وفاقی کابینہ نے گزشتہ تین سال سے خالی آسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن وزارت خزانہ کے اس اقدام نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
مزید یہ کہ خیبر پختونخوا حکومت نے حالیہ دنوں میں سرکاری بھرتیوں کے کوٹے کا خاتمہ کردیا تھا، جہاں تمام تقرریاں اب اوپن میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی۔ اس فیصلے کے تحت شہدا کے اہل خانہ کے علاوہ کسی کو کوٹے یا سفارش پر تقرر کی اجازت نہیں ہوگی۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے واضح کیا ہے کہ آئندہ تمام سرکاری ملازمتوں کے اشتہارات اور تقرریاں میرٹ پر ہوں گی، اور کسی قسم کی خلاف ورزی آئین پاکستان کے تحت قابل قبول نہیں ہوگی۔