پیپلز پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک کی رہائشگاہ پر ایک عظیم الشان شمولیتی پروگرام
ہم اگے بھی عوام کے حقوق کے لیے ہر محاذ پر کوششیں کریں گے اخر میں نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کے مفرل پہنائے گئے
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک کی رہائشگاہ پر ایک عظیم الشان شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں رکن قومی اسمبلی سریاب نوابزادہ جمال خان رئیسانی اور قبائلی و سماجی رہنما میر فرید رئیسانی نے خصوصی طور پر شرکت کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں میر بابا لہڑی ،سعید احمد لہڑی، سردار ابراہیم، میر جواد لہڑی ،سلام لہڑی، کاشف بنگلزئی، میر عبداللہ بنگلزئی، نادر شاہ، ناصر شاہوانی، یونس خلجی ، شریم خان ، اشرف کاکڑ اور دیگر سینکڑوں لوگ شامل تھے جنہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں سے استعفی دے کر شامل ہوئے ہیں نئے شمولیت اختیار کرنے والوں نے حلقہ پی بی 45 کے ضمنی انتخابات میں حاجی علی مدد جتک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی علی مدد جتک رکن قومی اسمبلی سریاب نوابزادہ جمال خان رئیسانی اور قبائلی و سماجی رہنما میر فرید رئیسانی نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نہ صرف صوبے و ملک بلکہ بین الاقوامی طور پر ایک مقبول پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے ائی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ پارٹی کو نہ صرف علاقے بلکہ صوبائی سطح پر درپیش مسائل کے حل کا موثر ذریعہ سمجھتی ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے عام اور غریب لوگوں کے حقوق کے حصول کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے ہم اگے بھی عوام کے حقوق کے لیے ہر محاذ پر کوششیں کریں گے اخر میں نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کے مفرل پہنائے گئے۔