درِفشاں سلیم کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین پر بجلیاں گرادیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ درِفشاں سلیم نے دلکش لباس میں ملبوس ہو کر اپنی حسین زلفیں سنوارنے کی ویڈیو شیئر کرکے سب کے دلوں پر بجلیاں گرا دیں۔
تفصیلات کے مطابق درِ فشاں سلیم کا شمار پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اور انہوں نے یہ مقام بہت ہی کم عرصے میں حاصل کیا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)


درِفشاں کی دلکش مسکراہٹ اور ہستی ہوئی آنکھوں کے چرچے ہر سو ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انسٹاگرام ریل ہو یا ریمپ ورک، وہ اپنی دلکش مسکراہٹ چہرے پر لازمی سجائے رکھتی ہیں۔
حال ہی میں درِفشاں سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کی جس میں وہ شیمپیئن کلر کا جوڑا پہنی ہوئی دکھیں۔
درِفشاں سلیم کے دلکش شلوار قمیص پر ستاروں کا کام ہوا ہے جبکہ میچنگ دوپٹہ بھی جھلملا رہا ہے۔
یہ دلکش جوڑا پاکستانی کلاتھنگ برانڈ ’میوز لکس‘ کا شاہکار ہے جس نے درِ فشاں سلیم کے حسن کو چار چاند لگا دیے ہیں۔

جہاں درِ فشاں سلیم کی دلکشی اور اس جوڑے کی خوبصورتی کا کمبو زبردست معلوم ہو رہا ہے وہیں درِ فشاں کیمرے کے سامنے اپنی زلفوں کو سنوارنے میں الجھی ہوئی بھی نظر آئیں۔
کبھی درِ فشاں اپنی زلفوں کو دائیں مانگ پر بناتی تو کبھی تمام زلفیں آڑھی مانگ پر ڈالتی دکھیں۔
ویڈیو پر درِفشاں سلیم نے بہت ہی مناسب گانا لگاتے ہوئے بالی وڈ فلم ’باڈی گارڈ‘ کے مشہورِ زمانہ گیت ’آئی لَو یو‘ کا انتخاب کیا جس کا شعر ’کرے چاند تاروں کو مشہور اتنا کیوں کمبخت ان سے بھی خوبصورت ہے تو‘ در فشاں کی خوبصورتی کو بھرپور انداز میں بیان کرتا سنائی دے رہا ہے۔
اس ریل کے کیپشن میں درِ فشاں سلیم نے لکھا کہ ’واضح طور پر عیاں ہے کہ مجھے نئے ہیئر کٹ کی ضرورت ہے، میں ہمیشہ سے شلوار قمیض پہننے والی لڑکی ہوں‘۔