پاور سیکٹر کےلیے مزید 50 ارب روپے کی سبسڈی جاری کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاور سیکٹر کےلیے مزید 50 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔رواں مالی سال اب تک پاور سیکٹر سبسڈی کی مد میں 159 ارب روپے پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق دسمبر 2024ء تک آئی ایم ایف سے طے شدہ ہدف کے مقابلے میں سرکلر ڈیٹ کا فلو بہت کم ہے۔ پاور سیکٹر کیلئے مزید 50 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی کا اجراء پائپ لائن میں ہے۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاور سیکٹر سبسڈی کی مد میں 128 ارب روپے اور دوسری سہ ماہی میں 31 ارب روپے سبسڈی کی مد میں جاری کیے جاچکے ہیں۔
آئی ایم ایف سے دسمبر 2024ء تک طے شدہ ہدف کے مقابلے میں سرکلر ڈیٹ میں اضافے کا فلو بہت کم ہے۔آئی ایم ایف سے دسمبر تک کے طے شدہ ہدف کے مطابق پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کا فلو 461 ارب روپے کے اندر برقرار رکھنا ہے۔ 19 دسمبر 2024 یہ اضافہ 70 ارب روپے تک پہنچا ہے۔