وزیراعظم کا جنوبی وزیرستان میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش
اسلام آباد( قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 16 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
روز نامہ امت کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شہداءکے درجات کی بلندی کی دعا کی اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہداءکو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔
گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خوارج نے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی جہاں 16 جوان شہید ہوگئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔