نوازشریف مذاکرات کیلئے 9مئی پر معافی مانگنے کا مطالبہ کریں گے: جاوید لطیف

لاہور( قدرت روزنامہ ) رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نوازشریف مذاکرات کےلیے9مئی پرمعافی مانگنے کا مطالبہ کریں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے پروگرام”بات نکلے گی“میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آٹھ فروری کے الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعے حکومت بنوائی گئی، جہاں سے جو امیدوار پسند آیا اسے جتوایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کے الیکشن میں کسی جماعت کی اکثریت نہیں تھی، الیکشن کے دس دن بعد میری شہبازشریف سے ملاقات ہوئی، شہبازشریف نے کہا ہمیں مرکزمیں حکومت نہیں بنانی چاہئے۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت بنوانے میں انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کا کردارتھا، جب عمران خان نے انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کا مفاد چھوڑا توعدم اعتماد ہوگیا، پی ٹی آئی حکومت کےخلاف عدم اعتماد نہیں لانی چاہئے تھی۔
میاں جاوید لطیف نے کہا کہ آٹھ فروری کے الیکشن میں بھی فیض حمید کے ذریعے سہولت کاری کی گئی، فیض حمید اکیلے سہولت کاری نہیں کرسکتے تھے، میں کیسے مان لوں فیض حمید سب کچھ کررہے تھے اورباجوہ کوعلم نہ ہو؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اس وقت کی عدلیہ بھی شامل تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *