کس وقت کا کھانا شوگر میں مبتلا کرتا ہے، نئی طبی تحقیق

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ شام کو کھانا کھانے سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

یہ مطالعہ بارسلونا، اسپین میں اوبرٹا یونیورسٹی اور کولمبیا یونیورسٹی، نیویارک کی ٹیموں نے مشترکہ انجام دیا ہے۔

مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ شام 5 بجے کے بعد یومیہ تجویز کردہ کیلوری کی مقدار کا 45 فیصد سے زیادہ کھانا جسم میں زیادہ گلوکوز سے منسلک ہوسکتا ہے، خاص طور پر بوڑھے بالغوں میں۔
یہ وقت کے ساتھ صحت کو نمایاں طور پر نقصان پہنچاتا ہے جس سے ٹائپ 2 ذیابیطس کی نشوونما، قلبی خطرہ اور دائمی سوزش کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *