صائم ایوب نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیچنری بنانے کے بعد بڑا اعلان کر دیا
جوہانسبرگ(قدرت روزنامہ )جنوبی افریقہ کیخلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز میں نوجوان کھلاڑی صائم ایوب نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا ۔
تفصیلات کے مطابق میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے صائم ایوب کا کہناتھا کہ “یہ بہت خاص ہے کیونکہ ہم جیتے ہیں۔ اس کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ پوری ٹیم کے لیے ہے۔ سب نے میری مدد کی کہ میں یہ ایوارڈ حاصل کر سکوں۔ ایک نوجوان کھلاڑی کے طور پر، میں ہر میچ سے کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ سینئرز میری بہت مدد کرتے ہیں کہ میں ہر میچ سے سیکھ سکوں۔”
یاد رہے کہ تیسرےون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 47 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 271 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔
صائب ایوب نے شاندار بلے باز ی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94 گیندوں پر 101 رنز بنائے ، اپنی بیٹنگ کے دوران انہوں نے 2 چھکے اور 13 چوکے مارے ۔