بھائی کی ڈھولکی میں حرا مانی کی بولڈ ڈریسنگ اور ڈانس پر تنقید

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ حرا مانی کو ایک نئی ڈانس ویڈیو پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حرا مانی ان دنوں اپنے چھوٹے بھائی کی شادی میں مصروف ہیں اور شادی کے ایونٹس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ بھائی کی ڈھولکی کے موقع پر شوہر اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ان کے ڈانس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by hira_queenie ✨ (@hira_queenie)

تاہم اس مرتبہ حرا مانی کی ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کے دل جیتنے میں ناکام رہیں اور انہیں ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اداکار کو ان کی بولڈ ڈریسنگ اور ڈانس پر شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ اداکارہ واقعی بالی ووڈ ڈانس کلچر سے متاثر ہیں اور ان کی نقل کرنے کا موقع کبھی نہیں گنواتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by hira_queenie ✨ (@hira_queenie)

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا، ان اداکاروں کو پروفیشنل ڈانسر کے ساتھ ان کا موازنہ پسند نہیں، لیکن ان کی طرح اپنے نجی پروگراموں میں ڈانس کرنا پسند کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by hira_queenie ✨ (@hira_queenie)

ایک اور سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ ’مجھے شادی میں ڈانس پسند نہیں، وہ سستے اور بے ہودہ لگتے ہیں‘۔

ایک ویڈیو میں حرا مانی کو ان کے شوہر سلمان شیخ عرف مانی کے ہمراہ بھی ڈانس کرتا دیکھا گیا۔