سنئیر اینکر پرسن آفتاب اقبال کی دبئی میں گرفتاری کی اطلاعات


دبئی(قدرت روزنامہ) سنئیر اینکر پرسن آفتاب اقبال کو دبئی میں حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
اب تک کی موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق افتاب اقبال برطانیہ سے دبئی پہنچے تھے، انہیں ائیرپورٹ پہنچتے ہی حراست میں لیا گیا تاہم کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں نہیں لیا گیا بلکہ روکا گیا ہے ۔
آفتاب اقبال کے بھائی جنید اقبال نے حراست میں لیے جانے کی تصدیق کردی۔جنید اقبال نے کہاکہ “میرے بڑے بھائی آفتاب اقبال کو کل رات دبئی ائیرپورٹ پر روکا گیا تھا اور اس کے بعد سے وہ کہیں نظر نہیں آئے۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *