چیئرمین پی ٹی آئی کی وزیراعظم اور وفاقی وزرا کے خلاف درخواست پر سماعت

ڈی چوک احتجاج میں جاں بحق اور لاپتا کارکنان کے معاملے پر بیرسٹر گوہر نے پرائیویٹ کمپلینٹ دائر کی تھی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی کی وزیراعظم اور وفاقی وزرا کے خلاف درخواست پر سماعت سماعت ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی چوک احتجاج میں جاں بحق اور لاپتا کارکنان کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی پرائیویٹ کمپلینٹ پر سماعت ڈسٹرکٹ سیشن جج اعظم خان نے کی۔
عدالت نے شکایات کنندہ کی عدم حاضری پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 15 جنوری تک ملتوی کردی۔ قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور استفسار پر بتایا کہ بیرسٹر گوہر کچھ دیر میں آ رہے ہیں۔
جج نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کی سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے بعد رکھ لیتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس سماعت بغیر کسی کارروائی کے 15 جنوری تک ملتوی کردی ۔
واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان نے موجودہ حکومت کے خلاف عدالت میں پرائیویٹ کمپلینٹ دائر کر رکھی ہے ، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاتارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف کو فریق بنایاگیاہے۔
درخواست میں آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی سکیورٹی اور نامعلوم افراد کو بھی فریق بنایاگیاہے۔ اس کے علاوہ زخمی ہونے والے 38 کارکنان کی فہرست بھی درخواست کے ساتھ منسلک کی گئی ہے جب کہ 139 لاپتا کارکنان کے بھی نام درخواست میں درج کیے گئے ہیں۔