علیزے شاہ کا ڈرامے کے سیٹ پر اداکارہ سے شدید جھگڑا، ایف آئی آر درج

سمیع خان نے جھگڑے کی تفصیلات شیئر کردیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے مشہور اداکار سمیع خان نے ایک ڈرامہ کے سیٹ پر اداکارہ علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان ہونے والی لڑائی کی تفصیلات شیئر کردیں۔
سمیع خان کا شمار پاکستان کے سنجیدہ اور بہترین ستاروں میں ہوتا ہے۔ انہیں انڈسٹری میں بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ وہ ہر فرد سے پیار کرتے ہیں خواہ وہ انڈسٹری کے باہر ہو یا اندر اور وہ کبھی بھی کسی تنازعہ میں نہیں الجھتے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اسٹار اشنا شاہ کے شو میں بطور مہمان شرکت کی انہوں نے اس شو میں ایک لڑائی کی تفصیلات بتائیں جو ایک ڈرامے کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ وہ ”محبت کی آخری کہانی“ کا سیٹ تھا، جہاں علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان مبینہ طور پر لڑائی ہوئی تھی۔ سمیع خان اس لڑائی کے چشم دید گواہ تھے۔
گزشتہ برس اگست میں پیش آںے والے اس واقعہ کے بارے میں سمیع خان نے بتایا کہ ہم ایک ڈرامہ کی شوٹنگ کے لیے سیٹ پر تھے۔ میں میک اپ روم میں فون پر کسی سے بات کررہا تھا کہ اچانک ایک اداکارہ گھبرائی ہوئی کمرے میں داخل ہوئی اور کہنے لگی کہ ’میں نے کردیا، مجھے نہیں پتا، مجھے جو سمجھ آیا میں نے کردیا‘ جس پر میں نے اس سے کہا کہ کیا ہوا سب ٹھیک ہے؟
اداکار نے کہا کہ اسی اثنا میں اچانک دروازہ کھلا دوسری اداکارہ اندر آئی، ان کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی اور پھر ایک جوتی اڑتی ہوئی نظر آئی، تاہم وہ کسی کو لگی نہیں اور پیچھے جا کر گری۔
سمیع خان کا کہنا تھا کہ اس وقت میں کسی ادارے کے افسر سے کسی دستاویزات کے بارے میں اہم بات کر رہا تھا اور میں فوراً سر سر کہہ کر میک اپ روم سے باہر نکل گیا اور کال بند کرنے کے بعد کریو کے اراکین سے پوچھا کہ آخر ہوا کیا ہے جس پر کسی فرد نے مجھے بتایا کہ شاٹ کے دوران ایک اداکارہ نے دوسری کو تھپڑ مار دیا تھا۔
اشنا شاہ کے سوال پر سمیع خان نے بتایا کہ دونوں اداکارائیں ہم عمر تھیں ایک مین لیڈ ہیروئن اور دوسری سیکنڈ لیڈ تھی لیکن کچھ بھی ہو آپ کو یہ اختیار نہیں کہ کسی کو تھپڑ ماریں یا ہاتھ اٹھائیں۔
مزید تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے بعد انہوں نے جو سین دیکھا وہ بالکل مختلف تھا۔ عملے کے بیان کے برعکس وہ گلے ملنے کا شاٹ تھا لیکن تھپڑ مارنے کا واقعہ ضرور پیش آیا تھا۔
سمیع خان نے کہا کہ بعد میں اس مسئلے میں پروڈکشن شامل ہوئی اور اس اداکارہ کو سلام ہے جس کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی کیوں کہ اس نے اس سب کے باوجود اپنا اس دن کا کام مکمل کروایا تھا، آخری شوٹ چل رہا تھا اور اس نے کام مکمل کروایا۔
اشنا شاہ کے اس سوال پر کہ کیا دوسری اداکارہ نے بھی اپنا جوتا اتارا تھا؟ سمیع خان نے بتایا کہ میں چونکہ اس وقت انتہائی اہم کال پر تھا اس لیے باہر نکل گیا تھا اور پھر ہنستے ہوئے کہا کہ ورنہ میں ریکارڈ نہ کرلیتا جیسا کہ آج کل ٹرینڈ ہے۔

واضح رہے کہ سمیع خان اس وقت ڈرامہ سیریل ’محبت کی آخری کہانی‘ کی شوٹنگ کروارہے تھے جس کے سیٹ پر مبینہ طور پر علیزے شاہ اور منسا ملک کی لڑائی ہوئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق سیٹ پر اداکارہ علیزے شاہ نے نہ صرف منسا ملک کو تھپڑ مارا بلکہ ان پر جلتا ہوا سگریٹ پھینکا اور جوتے سے بھی مارا۔
اس واقعے پر منسا ملک نے اسلام آباد پولیس اسٹیشن میں مقدمہ بھی درج کروایا گیا تھا اور پولیس سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *