سریاب کوئٹہ کے ماتھے کا جھومر اور حکومتی کارکردگی کا عکاس ہے،جمال رئیسانی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے ان کے تعاون سے سریاب کو ماضی میں محروم رکھنے کی روش سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے کیونکہ ماضی کے نمائندوں نے اختیارات کے باوجود عوام کی فلاح و بہبود علاقے کی تعمیر و ترقی اور بہتری کے لئے کوئی اقدام نہیںاٹھایا ہم نے 5 سالہ پلان ترتیب دیا ہے جس پر ذاتی اور گروہی مفادات کی بجائے اجتماعی مفاد کو ترجیح دیکر آگے بڑھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے264کے مختلف وفود سے سراوان ہائوس کوئٹہ میں ملاقات کرنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جن میں چیئرمین بابل شاہوانی، ابرار احمد زہری، ماما علی رئیسانی، خالد محمدحسنی، نور حسن رئیسانی و دیگر شامل تھے ملنے والے وفود نے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے معیار اور دیگر درپیش مسائل سے آگاہ کیانوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے حلقے میں پانچ سالہ ترقیاتی پلان پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہے سریاب کو ماضی کے نمائندوں نے اختیارات کے باوجود محروم رکھااختیارات کے باوجود عوام کی بجائے ذاتی مقاصد کو ترجیح دی گئی سریاب کے منصوبوں کو جان بوجھ کر کاغذوں تک محدود رکھ کر علاقے کے عوام کو سہولیات سے محروم رکھ کر مظلوم کارڈ کھیلا گیامیرا اور میری ٹیم کا مشن ہے کہ ہم عوام کو ریلیف فراہم کریں گے تعلیم،صحت اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے پانچ سالہ پلان بنایا ہے پانچ سالوں میں عوام خود ہی عوامی خدمت اور ذاتی مفادات کی سیاست کا فرق جان جائیں گے سریاب جوکہ کوئٹہ کے ماتھے کا جھومر اور حکومتی کارکردگی کا عکاس ہے،پیپلزپارٹی اور اتحادی اراکین اسمبلی حلقے کی بہتری کیلئے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے محنت کررہے ہیںحلقے کے عوام کا پیپلزپارٹی پر اعتماد ہی اس بات کا گواہ ہے۔