’اگر آپ کو مسئلہ ہے تو مجھے ان فالو کر دیں‘ مریم نفیس کا ناقدین کو جواب
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے سوشل میڈیا پر ’بےبیبمپ‘ اپنی بولڈ ویڈیو جاری کی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔
اب حال ہی میں مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ایک بمپ دیکھ کر ایسے پریشان ہو رہی ہے جیسے وہ آسمان سے گرے ہوں جس طرح انہیں بچپن میں بتایا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کو بمپ دیکھ کر مسئلہ ہے تو مجھے ان فالو کریں اور آگے بڑھ جائیں کیونکہ میں یہ بمپ مزید دکھانے والی ہوں۔
مریم نفیس کے اس پیغام کے بعد جہاں کئی سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی حمایت کر رہے ہیں وہیں کئی صارفین نے ایک بار پھر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ ایسے لباس میں گھومنے سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ مریم نفیس ان دنوں امید سے ہیں اور اپنے شوہر امان احمد کے ساتھ لندن میں چھٹیاں گزار رہی ہیں اور خوب انجوائے کررہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایسے ہی خوبصورت لمحات پر مبنی اپنی تازہ ترین ریل شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نفیس کالے رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیے لندن کے بازاروں اور دکانوں میں گھوم پھر رہی ہیں اور اپنے لیے میچنگ جیولری، جوتوں اور پرس کی خریداری کررہی ہیں۔
مریم نفیس کی اس ریل پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا لیکن مریم نفیس نے بھی صارفین کی تنقید کا منہ توڑ جواب دیا۔
صارف علیزے چوہدری نے کمنٹ کیا، ’شیم آن یو (تمہیں شرم آنی چاہیے)، جس پر مریم نفیس نے جواب دیا، ’تمہیں بھی شرم آںی چاہیے، اتنی فارغ کیوں ہو، جاؤ کوئی کام کرو‘۔
صارف مہراب خان نے کہا، ’اگر آپ کرسمس کے اصل معنی جانتی تو آپ یہ الفاظ ادا نہ کرتیں اور نہ جشن مناتیں‘۔ اس کمنٹ پر مریم نفیس نے جواب دیا، ’بھیجنا ذرا اصل معنی گوگل کرکے‘۔ ایک صارف نے لکھا، ’شراب مت پیو ورنہ پھر بچے چاہت فتح جیسے ہوں گے‘۔
مریم نفیس نے گزشتہ ماہ نومبر میں بتایا تھا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔ مریم نفیس اور امان احمد نے مارچ 2022 میں شادی کی تھی، دونوں نے 2021 میں منگنی کی تھی۔ دونوں کے ہاں شادی کے تین سال بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔