2 جنوری کو کون سی غیر ملکی ٹیم پاکستان کھیلنے آ رہی ہے؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج ویسٹ انڈیز کی مینز کرکٹ ٹیم کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 میچز کیلئے پاکستان کے دورے کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی اور پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 روزہ میچ کھیلنے کے بعد ملتان میں پاکستان کے خلاف سیریز کے دونوں ٹیسٹ کھیلے گی۔

پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کریگ بریتھویٹ کریں گے جبکہ جوشوا ڈا سلوا نائب کپتان مقرر کیا گیاہے ۔ویسٹ انڈیز کے سکواڈ میں ایلک ایتھنیز، کیسی کارٹی، جسٹن گریوز، کیویم ہوج، ٹیون املاچ، عامر جنگو، میکائل لوئس، گڈاکیش موتی، اینڈرسن فلپ، کیمار روچ، کیون سنکلیئر، جیڈن سیلز، جومل واریکن شامل ہیں ۔

یہ ویسٹ انڈیز کا 19 سال میں پہلا ٹیسٹ دورۂ پاکستان ہوگا، آخری بار نومبر 2006 میں 3 ٹیسٹ کھیلے تھے جبکہ پاکستان کے خلاف اس کی آخری اوے ٹیسٹ سیریز اکتوبر 2016 میں متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی تاہم ویسٹ انڈیز نے اپریل 2018 کے بعد سے 3 بار پاکستان کا دورہ کیا ہے ایک بار ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جون 2022 میں اور 2 بار ٹی20 انٹرنیشنل سیریز اپریل 2018 اور دسمبر 2021 میں کھیلی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *