حکومت سندھ نے عام تعطیل کا اعلان کردیا


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج 25 دسمبر یومِ قائدِ اعظم اور کرسمس کی مناسبت سے حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق بند رہے گی۔ حکومت سندھ نے بدھ ، جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ، تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق 25 دسمبر کرسمس ڈے اور یوم پیدائش قائد اعظم محمد علی جناح کی عام تعطیل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج بروز بدھ بند رہیں گے۔
حکومت سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 25 دسمبر بروز بدھ قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اور مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے سلسلے میں 26 دسمبر کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ بینظیر کی یوم شہادت کے موقع پر27 دسمبر کو سندھ بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔بانی پاکستان کا یوم پیدائش ہر سال پوری قوم انتہائی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ مناتی ہے، دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوگا، جس کے بعد کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوگی۔قائد کی زندگی، سیاسی جدوجہد اور قیام پاکستان میں اہم کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں سرکاری تقریبات اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔