نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو جلد فعال کرنےپر غور، مسافر اور کارگو پروازیں شروع ہونے کا امکان
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سٹیٹ آف دی آرٹ نیو گوادرانٹرنیشنل ایئر پورٹ کی آپریشنلائزیشن کیلئے یکم جنوری کی تاریخ پر غور کیا جا رہا ہے ، آئندہ بدھ سے اندرون،بیرون ملک مسافر اور کارگو پروازیں شروع ہونے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں خصوصی سیکیورٹی انتظامات بھی کر لیے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ 30 دسمبر کو آپریشنلائز کیے جانے کے حوالے سے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو بتایا گیا تھا ۔ یہ ایئر پورٹ پاکستان کےآزمودہ دوست چین کی کمپنیوں نےسٹیٹ آف دی آرٹ تیارکیاہےجس پر چین نے 55ارب روپےکا ساراخرچ اپنےپاس سےکیا جسے امکانی طورپر اگلے سال 2025 کی پہلی تاریخ کو فعال کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔
“جنگ ” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چینی وزیر اعظم لی کیانگ نے 14 اکتوبر کی تقریب تکمیل میں ہی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کوپاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے حوالے کر دیا تھا اور اب ڈائریکٹرجنرل اوران کی ٹیم آئندہ یکم جنوری سے اسے ملکی و غیر ملکی پروازوں کے لیے کھولنے کے تفصیلی انتظامات کرنے کے لیے دن رات مصروف ہے۔ ٹرمینل بلڈنگ میں امیگریشن حکام ،کسٹم حکام ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اور دوسرے سٹیک ہولڈرز دن رات انتظامات کر رہے ہیں ۔