یہ کسی کی انفرادی کارکردگی نہیں، ہم بطور ٹیم جیتے ہیں: بابراعظم

لاہور (قدرت روزنامہ) بابراعظم ٹوئٹر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ یہ انفرادی کارکردگی نہیں، بطور ٹیم ہم میچ جیتے ہیں۔ بابراعظم نے بھارت کیخلاف شاندار فتح کے بعد ڈریسنگ روم میں ساتھی کرکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورک کو کسی بھی وقت نہیں چھوڑنا، ابھی تو ٹورنامنٹ کی شروعات ہے، انجوائے کریں، ضرور کریں، مگر توجہ اپنے ہدف پر مرکوز رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کسی ایک کھلاڑی کی انفرادی کارکردگی نہیں، یہ میچ بطور ٹیم ہم جیتے ہیں ،ہمارا ہدف ورلڈ کپ جیتنا ہے اس لیے ہم نے کسی بھی خوش فہمی میں نہیں رہنا۔ بابراعظم نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں ہمیں ہلکا نہیں ہونا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے بھی جیت کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے خطاب کیا۔

ثقلین مشتاق نے بھی کہا کہ ہم نے بطور یونٹ کامیابی حاصل کی ،اگر آج کی پرفارمنس میں کوئی کمی ہے تو اگلے میچ میں اس کو بھی پورا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جو اچھا کیا ہے، اس کو مزید بہتر کرنا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں محمد رضوان اور بابر اعظم نے 152 رنز کی ناقابل شکست شراکت بنا کر پاکستان کو بھارت کیخلاف 10 وکٹ سے تاریخی فتح دلائی۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

35 mins ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

54 mins ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

1 hour ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

1 hour ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

2 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

2 hours ago