یوٹیلیٹی سٹورز پرمشروبات کی قیمتوں میں بھی اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی اسٹورز پرمشروبات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا . میڈیا رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے ڈیڑھ لیٹر کی بوتل کی قیمت میں 15 روپے اضافہ کردیا، کولڈ ڈرنکس کی نئی قیمت 100 روپے مقرر کردی گئی .

سوا دو لیٹر کولڈ ڈرنک کی بوتل 8 روپے مہنگی کی گئی جس کی نئی قیمت 129 روپے مقرر کی گئی ہے . .

متعلقہ خبریں