چودھری شجاعت حسین نے اہم تجویز پیش کر دی
لاہور (قدرت روزنامہ )سینئر سیاستدان چودھری شجاعت حسین نے مسائل کے حل کیلئے فورم تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے تجویز دی ہے کہ ایک فورم تشکیل دیں جو ملک اور عوام کو درپیش مسائل کافوری حل نکالے جس کی صدر یا وزیراعظم سربراہی کریں۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ عسکری قیادت اور تمام سیاسی جماعتوں کو فورم کا حصہ بنایا جائے، فورم باہمی مشاورت سے مسائل کے حل کیلئے تجاویز مرتب کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے دہشت گردی میں اضافہ اور جانوں کاضیاع ہو رہا ہے ملک کو ابتر معاشی صورتحال کا سامنا ہے پارا چنار میں قتل غارت کی وجہ سے حالات کشیدہ ہیں ملک میں مہنگائی عروج پراورتوانائی کابحران ہے۔
سینئر سیاستدان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کےساتھ تعلقات میں مزیدبہتری لانےکی ضرورت ہے مسائل کے حل کیلئے تمام فریقین کو مل کر بیٹھنےکی ضرورت ہے۔