نواز شریف کا خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ، رہائی پر مبارکباد

کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے خورشید شاہ کو ضمانت پر رہائی پر مبارکباد دی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیاں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، دونوں رہنماؤں نے موجودہ معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور خورشید شاہ کا پارلیمنٹ کے اندر مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے پراتفاق ہوا۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہاکہ ملک کے موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہوں، ماضی کو بھلا کر سلیکٹڈ حکومت سے عوام کی جان چھڑائی جائے۔ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کے لیے خورشید شاہ نے کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی۔
ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران قائد مسلم لیگ ن نے کہاکہ دو سال تک آپ کو پابند سلاسل رکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، حکومت کا سارا زور عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اپوزیشن رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات بنانے پر لگا رہا۔واضح رہےکہ سید خورشید شاہ نے مسلم لیگ ن کے قائد کا رہائی پر مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا۔

Recent Posts

میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپر مین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار بابی دیول نے کہا ہے کہ انکے بڑے بھائی سپر سنی…

7 mins ago

شمالی بلوچستان میں کل سے پھر بارش کی پیش گوئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)شمالی بلوچستان میں گرد آلود اور یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے۔پی ڈی…

16 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل…

24 mins ago

سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے کا خود کو زنجیروں سے باندھ کر احتجاج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے نے خود…

25 mins ago

کراچی ضلع جنوبی کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو کی تصدیق

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ضلع جنوبی اور میرپورخاص کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس…

40 mins ago

ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئر ہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ…

47 mins ago