اسلام آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ آفس کا افتتاح

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پاسپورٹ کا بیک لاگ ختم ہوگیا، 6 ماہ میں ارجنٹ اور ریگولر دونوں پاسپورٹ نہیں مل رہے تھے، اب پاسپورٹ اور شناختی کارڈ وقت پر ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو 14 سے 16 شہروں میں نادرا دفاتر میں 24 گھنٹے پاسپورٹ کی سہولت بھی دیں گے، اگلے 7 سے 8 دن میں ان شہروں میں پاسپورٹ کاونٹرز بنا کر لوگوں کو پاسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، اسلام آباد والے پاسپورٹ دفتر کا وقت فوری 24 گھنٹے کر دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور اور دیگر شہروں میں ہمیں ماڈل سینٹر بنانے کی ضرورت ہے، ماڈل سینٹر کیلئے کراچی میں بھی جگہ موجود ہے، لاہور اور اسلام آباد میں بھی ماڈل سینٹر جلد بنائیں گے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاسپورٹ آفس کے باہر مافیا کے خلاف ایف آئی اے کریک ڈاون کر رہا ہے، مافیا کو ختم کرنا پڑے گا، عوام اور ایف آئی اے کا رابطہ بہت ضروری ہے جس سے ہم پاسپورٹ آفس کے باہر موجود مافیا کو ختم کرنے میں جلد کامیاب ہوجائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *