پاکستان میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، بڑا اضافہ
کراچی(قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 911 روپے ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14ڈالر کے اضافے سے 2628ڈالر کی سطح پر آ گئی